سونا سستا ہو گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے ہے۔ 10گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 5 ہزار 75 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی عالمی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 292 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2 ہزار 312 ڈالر فی اونس ہے۔

The post سونا سستا ہو گیا appeared first on JavedCh.Com.