ایڈنبرا: ( انٹرنیشنل ڈیسک ) سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے مخالفین کی طرف سے عدم اعتماد کے ووٹ کے فیصلے کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے، سیاسی اتحاد سے الگ ہونے کے بعد، پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے کہا تھا کہ وہ مخالفین کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنے کو ترجیح دیں گے۔
سکاٹس نیشنل پارٹی کے سابق لیڈر جان سوینی سے پارٹی کے قائدین نے رابطہ کیا ہے تاکہ انہیں عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر بننے پر رضامند کیا جاسکے۔
رپورٹ کے مطابق جان سوینی بعض ذاتی وجوہ کی بنیاد پر عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر کا منصب سنبھالنے سے گریز کر رہے ہیں، فرسٹ منسٹر کے تقرر کے لیے اب صرف 28 دن رہ گئے ہیں، بصورتِ دیگر انتخابات کرانا ہوں گے۔