تل ابیب : ( انٹرنیشنل ویب ڈیسک) امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین سے اظہاریکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرے کئی روز بعد بھی ختم نہ ہونے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو تلملا اٹھے۔
حال ہی میں لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں فلسطین کے حق میں مظاہروں کے دوران آزاد فلسطین کے نعرے لگائے گئے جو اسرائیلی وزیراعظم کو ایک آنکھ نہ بھائے۔
یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے مارچ بھی کیا گیا اس دوران مظاہرین اورپولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔