مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ذمہ دار صرف نیتن یاہو ہے: طیب اردوان

انقرہ: (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ذمہ دار صرف نیتن یاہو ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی کابینہ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل علاقائی تنازع کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے، دمشق میں ایران کے سفارت خانے پر حملہ آخری کوشش تھی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی رکنے تک علاقے میں تنازعات کا امکان رہے گا، مغرب نے ایرانی حملے کی مذمت کی لیکن اسرائیل کے حملے کی نہیں کی۔ ترک صدر نے فریقین سے مشترکہ صبر و تحمل سے کام لینے کا مطالبہ بھی کیا۔