اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 800 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ ایک ہزار 303 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 40 ڈالر اضافے کے بعد بلند ترین سطح 2ہزار 254 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔