انٹربینک میں ڈالرمزید سستا ہو گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکا بھا ؤ آج ایک پیسا کم ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 40 پیسے ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔