کینیڈین وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

اوٹاوا(این این آئی)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ روز سوچتا ہوں یہ پاگل کردینے والی جاب چھوڑ دوں۔ وزیر اعظم کی حیثیت سے کام کرنا آسان نہیں۔ یہ کام تو پاگل کردینے والا ہے مگر پھر بھی اگلے انتخابات تک تو کام کرنا ہی پڑے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں52 سالہ جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ روز خیال آتا ہے کہ یہ پاگل کردینے والی جاب چھوڑ کر سکون سے گھر میں بیٹھا جائے مگر میں یوں ہمت ہارنے والوں میں سے نہیں ہوں۔

بہت کچھ قربان کرنا پڑتا ہے اور کبھی کبھی بہت بیزاری محسوس ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ یہ بہت برا وقت ہے۔ دنیا بھر میں جمہوریتیں خطرے میں ہیں کیونکہ عوامی طاقت کے مظاہروں کو ٹرینڈ کا درجہ مل چکا ہے۔ لوگ جمہوری اقدار کو چھوڑ کر صرف عوامی طاقت کے مظاہروں کی بنیاد پر بات منوانا چاہتے ہیں۔