آئرلینڈ میں اساتذہ کا احتجاج رنگ لے آیا، تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

بیلفاسٹ: (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی آئرلینڈ میں اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر تعلیم پال گیون نے تنخواہ میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئے اساتذہ کو 30 ہزار پاؤنڈ سالانہ تنخواہ ملے گی۔

واضح رہے کہ اساتذہ کی تنخواہوں میں تین سال سے اضافہ نہیں ہوا اور اساتذہ کی 5 مرکزی یونینیں طویل عرصے سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

میڈیا کے مطابق یونینز تنخواہوں میں اضافے کی منظوری سے قبل تجاویز پر اپنے اراکین سے مشورہ کریں گی، اساتذہ کو تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔