حکومت نے پیاز اور کیلے کی برآمد پر پابندی عائد کردی

کراچی: (کامرس ڈیسک) حکومت نے کیلے اور پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پابندی 15 اپریل تک لگائی گئی ہے، حکومت نے ڈائریکٹوریٹ کو کیلے اور پیاز کی برآمد کی اجازت دینے کا سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 34 فیصد اضافہ ایک ہفتے میں کیلے کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستان سے ایران اور افغعانستان میں کیلے اور عرب امارات میں پیاز کی برآمدات ہوتی ہیں۔