واشنگٹن: (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے حوثیوں نے خلیج عدن میں کمرشل بحری جہاز پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 سویلین میرین ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ امریکی حکام نے تصدیق کہ کہ میزائل حملے میں کارگو شپ کو بھی نقصان پہنچا، خلیج عدن میں جہازوں پر حوثیوں کےحملوں میں جانی نقصان کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
دوسری جانب حوثیوں نے یونانی ملکیت میں مال بردار جہاز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، یہ حملہ یمن کی بندرگاہ عدن سے پچاس سمندری میل کے فاصلے پر کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں کو ایران کی سرپرستی حاصل ہے، انہوں نے نومبر 2023 سے بحری جہازوں پر حملے شروع کیے ہیں اور امریکا انہیں روکنے کے لیے جنوری سے فضائی کارروائیاں کر رہا ہے لیکن ابھی تک حوثی حملے نہیں رُک سکے۔