نیویارک: (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے شہر لوزیانا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں شہر بھر میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں امریکی شہر لوزیانا کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، شہر بھر میں آمد و رفت کا نظام بھی پوری طرح سے معطل ہو گیا، ریسکیو حکام نے سیلاب میں پھنسی گاڑیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
دوسری جانب مقامی حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ تیز ہوا کے ساتھ اولے برسنے کا خدشہ ہے، شہری گھروں تک محدود رہیں، سیلاب میں پھنسی گاڑیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے، ٹریفک کی روانی کیلئے سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس یونٹ موجود رہے گی۔
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا کی قومی موسمیاتی سروس نے ایک روز قبل ہی تیز بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی تھی۔