اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سا ل کے پہلے 7ماہ میں ملکی درآمدات پر مال برداری اورانشورنس کے اخراجات کاحجم 1.732 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25.80 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کاحجم 1.377 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
جنوری میں مال برداری اورانشورنس کے اخراجات کاحجم 285.37 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 246.36 ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 176.67 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 کے دوران ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کاحجم 2.235 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔