لندن: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) برطانیہ کی جانب سے پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا میں انتہاپسندوں پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے خطرناک انتہاپسندوں کی شناخت کے بعد انکے نام وارننگ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، برطانوی کابینہ کے پاس یہ بھی اختیار ہے کہ وہ عوامی بہبود کے منافی افراد کا ملک میں داخلہ روک سکیں۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی وزراء کا یہ اختیار ایسے افراد کو روکنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے جنہیں برطانیہ کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ سمجھا جاتا ہے، وارننگ لسٹ میں ایسے افراد کے نام بھی شامل کیے جا سکتے ہیں جو نسل پرستی، اشتعال انگیزی اور جمہوری عمل کیخلاف تشدد اور دباؤ کا استعمال کرتے ہوں۔