ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

اسلا م آباد( نیوزڈیسک)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزا 871 روپے ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر اضافے سے 2047 ڈالر ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔