اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے آفٹر شاکس آنا شروع ہو گئے۔ ریلوے حکام نے ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا ہے، حکام کی جانب سے میل ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث کیا گیا، ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ پاکستان ریلویز کے مطابق کرایوں میں اضافے پر کل سے عمل درآمد کیا جائے گا۔