روس نے اینٹی سیٹلائٹ ہتھیار تیار کرلیا،امریکا

واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہائوس نے دعوی کیا ہے کہ امریکی قانون سازوں کی جانب سے قومی سلامتی کے لیے جس خطرے کا حوالہ دیا گیا ہے اس کا تعلق روس کی جانب سے اینٹی سیٹلائٹ ہتھیار کی تیاری سے ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے بتایا کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ یہ ایک اینٹی سیٹلائٹ صلاحیت ہے جو روس نے تیار کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی حفاظت کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے،امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ میں قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کانگریس کے سرکردہ ارکان سے ملاقات کی جب انہوں نے قومی سلامتی کے لیے “خطرناک” خطرے سے خبردار کیا جس کا میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے خلا کی تعمیر کی جوہری صلاحیت سے متعلق ہے۔سلیوان نے کانگریس میں حکام کے ساتھ ایک بند کمرہ اجلاس منعقد کیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ روس ایک ایسا ہتھیار تیار کر رہا ہے جو مغربی سیٹلائٹس کو تباہ کر سکتا ہے۔ماسکو نے ان “بد نیتی پر مبنی” اور “بے بنیاد” رپورٹس کی مسترد کردیا ۔