واشنگٹن: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے 150 سالوں میں پہلی مرتبہ صدر جوبائیڈن کے سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کے مواخذے کا بل منظور کر لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اہم امیگریشن بل کے خلاف ووٹ دینے پر ریپبلکنز کی سرزنش کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کے سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی الیجینڈرو میئر کاس اس عہدے پر رہنے والے وہ عہدیدار ہیں جنہیں 150 سالوں میں پہلی مرتبہ اس قسم کے مواخذے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی ایوان نمائندگان نے ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ کے طور پر کام کرنے والے الیجینڈرو میئرکاس کے مواخذے کا بل 213 کے مقابلے میں 214 ووٹوں سے منظور کیا ۔
اس بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ ری پبلکنز آئندہ صدارتی انتخابات میں جنوبی سرحد کے مسائل کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سیاسی تاریخ میں 150 سالوں میں پہلی بار کسی کابینہ سیکرٹری کو اس طرح کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب صدر بائیڈن نے سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کے خلاف مواخذے کی مذمت کرتے ہوئے اسے “غیر آئینی تعصب” قرار دیا جبکہ ترجمان ہوم لینڈ سکیورٹی نے بھی مواخذے کو ری پبلکنز کا سیاسی شعبدہ بازی قرار دیا ہے۔