1700سال قدیم اور نایاب انڈابھی تک سلامت

لندن(این این آئی)ایک نئی سائنسی دریافت میں جو بہت سے سوالوں کے جواب دے سکتی ہے، انکشاف کیا گیا ہے کہ رومن دور سے تعلق رکھنے والے ایک دریافت شدہ دھبے والے انڈے کے اندر زردی اور مائع سفیدی تاحال محفوظ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نایاب اور دلچسپ دریافت جو 1700 سال پرانا ہے، برطانیہ کے بیری فیلڈز میں پایا گیا۔

تقریبا 1.5 انچ (4 سینٹی میٹر) چوڑا، یہ پانی بھرے گڑھے میں تھا، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے انڈے کے ناقابل یقین تحفظ میں مدد کی ہے۔یہ انڈا ان چار میں سے ایک تھا جو 2007 اور 2016 کے درمیان بیری فیلڈز میں کھدائی کے دوران دریافت ہوئے تھے۔تاہم، ان میں سے تین افسوسناک طور پر ٹوٹ گئے، جس سے ‘سڑے ہوئے انڈے کی قوی بدبو’ نکل رہی تھی۔جسے موجود لوگوں نے ‘ناقابل فراموش’ اور ‘ناقابل یقین حد تک گندھک’ قرار دیا۔یہ انڈے اشیا کے ایک ‘غیر معمولی’ مجموعہ کا حصہ تھے، جس میں ایک بنی ہوئی ٹوکری، مٹی کے برتن، سکے، چمڑے کے جوتے اور جانوروں کی ہڈیاں بھی شامل تھیں۔