اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 60 ارب روپے سے زائد کے ٹریژری بلز فروخت کردئیے

کراچی (کامرس ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 60 ارب روپے سے زائد کے ٹریژری بلز فروخت کردئیے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے کے مطابق پاکستان کے مرکزی بینک نے 64 ارب روپے کے ٹریژری بلز فروخت کیے ہیں۔

تین ماہ سے ایک سال تک کی مدت کے لیے بلوں کو فروخت کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک نے 3، 6 اور 12 ماہ کے ٹریژری بلوں کو فروخت کیا ہے۔ٹریژری بلزکی فروخت کا ہدف 480 ارب روپے رکھا گیا تھا۔ ٹریژری بلز کیلئے بینکوں سے ایک ہزار 153 ارب روپے کی پیشکش ملی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے کے مطابق ٹریژری بلز کے شرح منافع میں 6 سے 15 بیسز پوائنٹس کمی کی گئی ہے۔