ڈھاکہ : (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) میانمار بارڈر گارڈ پولیس کے مزید 37 ارکان نے بنگلہ دیش میں پناہ لے لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پناہ لینے والے میانمار بارڈر گارڈ پولیس ارکان کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق آج صبح میانمار فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 بنگلہ دیشی زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میانمار میں فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان چند دنوں سے شدید لڑائی جاری ہے۔