غزہ: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کا بدترین قتل عام جاری ہے، اسرائیل کے حملوں میں مزید 112 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر غزہ کے ال امل ہسپتال پر دھاوا بول دیا، خان یونس میں ایک ہفتے قبل تباہ ہونے والے گھر سے 12 لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 112فلسطینی شہید جبکہ 148 زخمی ہوئے، اکتوپر سے جاری اسرائیلی حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار 131 ہوگئی ہے جبکہ 66 ہزار 287 زخمی بھی ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ ناقابل رہائش ہو چکا ہے اور غزہ کی 80 فیصد سے زائد آبادی نقل مکانی کر چکی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے مغربی کنارے میں بھی چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں، جنین ،نابلس،اور ہیبرون میں کارروائیاں کی گئی۔