فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 16 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1458 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 85 ہزار 185 روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہو کر 2039 ڈالر فی اونس ہے۔