بینکوں کی بھی لمبی چھٹیاں، آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن کھلیں گے

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) تعلیمی اداروں کے بعد بینکوں کی بھی لمبی چھٹیاں آگئیں، ملک میں یوم کشمیر، عام انتخابات اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن بینک کھلیں رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تمام بینک 3 فروری سے 5 فروری تک بند رہیں گے، 3 اور 4 فروری کو ہفتہ وار جبکہ 5 فروری کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی۔

دوسری جانب 6 اور 7 فروری منگل، بدھ کو بینک کھلیں گے تاہم 8 فروری کو الیکشن ڈے پر پھر بینک بند ہوں گے، 9 فروری جمعہ کو بنک کھلیں گے، 10 اور 11 فروری کو پھر ہفتہ، اتوار کو بینکس بند رہیں گے۔

آج کے بعد آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن بینک کھلیں گے اور 7 روز بند رہیں گے۔