کراچی: (کامرس ڈیسک) حکومتی اقدامات کی بدولت کرپشن میں کمی کے باعث پاکستان کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2023 میں کرپشن میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دنیا بھر میں کرپشن پر نظر رکھنے والے ادارے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن انڈیکس رپورٹ جاری کر دی۔
???? OUT NOW! We analysed 180 countries to see how they scored in the fight against corruption. Check out your country’s score! #CPI2023 https://t.co/0ZNQZqjgrL
— Transparency International (@anticorruption) January 30, 2024
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کرپشن پرسیپشن انڈیکس کی جاری کردہ رپورٹ ریاست کے مختلف محکموں کی جانب سے انسداد بدعنوانی کیلئے کئے گئے اقدامات کے باعث ہونے والی بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں 2023 میں کرپشن میں کمی ریکارڈ کی گئی، کرپشن میں کمی پر پاکستان کا سکور 2 کی بہتری کے ساتھ 29 رہا، کرپشن سے متعلق 2022 میں پاکستان کا سکور 27 تھا۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق مجموعی رینکنگ میں پاکستان 140 سے 133 نمبر پر آگیا ہے۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات اور طرز حکمرانی میں بہتری سے پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوئی۔