نیب کا سرکاری ملازمین اور تاجروں کے تحفظ کیلئے نیاطریقہ متعارف

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین اور تاجروں کے تحفظ کیلئے نیاطریقہ متعارف کرا دیا ہے۔چیئرمین نیب نے اپنے بیان میں کہاکہ ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری افسران کیخلاف شکایات نمٹانے کو ترجیح دیں گے جبکہ تاجروں کیخلاف شکایات نمٹانے کو بھی ترجیح دی جائے گی، شکایا ت پر کارروائی 7دن کے اندر مکمل کر لی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ نیب متعلقہ سول سیکرٹریٹ میں احتساب سہولت سیل قائم کرے گا ،علاقائی دفاترمیں کاروباری سہولت سیل قائم کی یجائیں گے، سیل میں کاروباری برادری کے نمائندوں کو شامل کیا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ گمنام اور فرضی شکایات کی بنیاد پر کوئی کارروائی نہیں کریں گے ،تمام شکایا ت کنندگان کے ساتھ عزت سے نمٹاجائیگا، دفاتر میں آنیوالوں کو افسران کے طرز عمل کیلئے فیڈبیک فارم دیں گے۔