ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں بڑی پیشرفت،سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا

کراچی( این این آئی)ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا، یومیہ 6.57 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس ملے گی۔اعلامیے کے مطابق غازیج فارمیشن ٹو کے مقام پر 1014 میٹر تک کھدائی کے بعد گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، جس سے یومیہ 6.57 ملین اسٹینڈرڈکیوبک فٹ گیس ملے گی، گیس کا پریشر306 پائونڈ فی اسکوائر انچ ہے ۔