روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی: (نیوز ڈیسک) پاکستانی روپے کی اڑان جاری ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 90 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 98 پیسے کا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی رد وبدل کے 281 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔