دنیا بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی

واشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی، قیمتیں نصف رہ گئیں، یورپ اور امریکا کے گوداموں میں سولر پینلز کے ڈھیر لگ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران سولر پینلز کی قیمتوں میں نصف کی حد تک گراوٹ آئی ہے اور اس وقت بھی مزید قیمتیں گر رہی ہیں۔

سولر پینلز بنانے والے لاگت میں کمی پر توجہ دے رہے ہیں اور جدت پر بھی توجہ مرکوز کئے ہیں تاکہ سولر پینلز کی فروخت میں اضافہ ہو اور منافع بھی بڑھے۔بھارت، جنوب مشرقی ایشیا اور امریکہ میں سولر پینلز کی لاگت گھٹانے پر زیادہ کام ہو رہا ہے، چین 2028 تک 85 فیصد پیداوار ممکن بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔دوسری جانب دنیا بھر میں سولر پینلز کی طلب میں کمی ہوئی ہے اس وجہ سے سولر پینلز کی قیمتیں کم ہوتی جا رہی ہیں، دنیا بھر میں 2023 کے دوران قیمتوں میں 60 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔