فلور ملز مالکان نے فی کلو آٹے کی قیمتوں میں پانچ روپے کا اضافہ کردیا

کوئٹہ (این این آئی)فلور ملز مالکان نے فی کلو آٹے کی قیمتوں میں پانچ روپے کا اضافہ کردیا۔20 کلو آٹے کا تھیلا 2920 روپے جبکہ 50 کلو آٹے کا تھیلا 7250 روپے کا ہوگیا۔ محکمہ خوراک نے آٹے کے نرخ کم کرنے کیلئے گذشتہ سال محفوظ کی گئی گندم کی دس لاکھ بوریوں کی فلور ملز کو فراہمی شروع کردی ہے۔نئی فصل آنے سے دو ماہ قبل ہی بلوچستان میں گندم کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئی۔

دو روز کے دوران فی کلو آٹے کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ ہوا ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت 141روپے کلو سے بڑھا کر 146روپے کردی جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 2920 روپے جبکہ 50 کلو آٹے کا تھیلا 7250 روپے کا ہوگیا۔