چین نے کورونا کی نئی قسم سے متعلق انتباہ جاری کردیا

بیجنگ(این این آئی)چین میں حکام اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عوام کو غیر معمولی اختیار برتنا پڑے گی کیونکہ کورونا وائرس کی وبا ایک بار پھر بہت پیمانے پر سر اٹھا سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحتِ عامہ کے حکام نے ماہِ رواں کے اواخر میں چین کے متعدد علاقوں میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ جے این ون کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

چین میں انفکیشن کے کیس بتدریج کم ہوئے ہیں مگر پھر بھی صحتِ عامہ کے حکام خبردار کر رہے ہیں کہ کسی بھی وقت یہ وبا بڑے پیمانے پر پھیل سکتی ہے۔نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فینگ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملک بھر میں انفیکشن کم ہوئے ہیں مگر پھر بھی محتاط رہنا پڑے گا۔ ملک کے طول عرض میں کورونا کے کیس بہت کم ہیں۔ بیشتر انفلوئنزا کے ہیں۔