امریکا میں بم کی اطلاع ،کئی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی کئی ریاستوں میں بم کی اطلاع پر متعدد عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کنیکٹی کٹ، جارجیا، کینٹکی، مشی گن، مسیسیپی اور مونٹانا میں دھمکیاں موصول ہوئیں جس کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے عمارتوں کو گھیرے میں لے لیا۔رپورٹس کے مطابق عمارتوں کو خالی کرانے کے بعد کسی بھی دھماکا خیز مواد یا مشکوک چیز ملنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

میڈیا کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے طور پر کچھ علاقوں میں لاک ڈائون بھی نافذ کر دیا گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد تحقیقاتی ادارے نے بم کی اطلاعات کو جھوٹا قرار دے دیا۔میڈیاکے مطابق ملک بھر کے متعدد سیکرٹریز برائے امور خارجہ کو بڑے پیمانے پر ای میل کے ذریعے دھمکی دی گئی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز ای میل میں لکھا تھا کہ میں نے آپ کے اسٹیٹ کیپیٹل کے اندر متعدد دھماکا خیز مواد چھپا کر رکھے ہیں اور وہ چند گھنٹوں میں پھٹ جائیں گے، میں اس بات کو یقینی بناں گا کہ آپ سب مر کر ختم ہو جائیں۔