اتوار 31 دسمبر کو ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز کی چھٹی ختم، اسٹورز کھلے رہیں گے

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) اتوار 31 دسمبر کو ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز کی چھٹی ختم کر دی گئی۔ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق سال 2023ء کے آخری اتوار31 دسمبر کو اسٹورز کھلے رہیں گے،زیادہ سے زیادہ سیل اور عوام کی سہولت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا، عموماً ہر ماہ کے پہلے اتوار کو یوٹیلیٹی اسٹورز کھلے رکھے جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس بار رد و بدل کر کے مہینے کے آخری اتوار کو اسٹورز کھلے رکھنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اب اتوار 7 جنوری کو ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز بند رکھے جائیں گے۔