اسلام آباد: (کامرس ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر لی، منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔
جنوری تا مارچ 2023ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور کیا گیا ہے، اکتوبر تا دسمبر 2022ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 47 پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظور ہوا ہے۔
نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے اضافے کی منظوری دی ہے، کے الیکٹرک کے صارفین سے وصولیاں جنوری، فروری اور مارچ 2024ء میں کی جائیں۔