کانگو میں شدید بارشیں اورلینڈ سلائیڈنگ، 40 افراد ہلاک

کانگو: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) افریقی ملک کانگو میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی صوبے کیوو کے صوبائی گورنر کے دفتر کے مطابق صوبے کے دارالحکومت بوکاوو میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ متاثرین کی تلاش کے لیے امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ کانگو میں ستمبر سے مئی تک عموما سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے اور اکثر اس کے اثرات تباہ کن ہوتے ہیں۔