سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار روپے اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1886 روپے بڑھ کر ایک لاکھ91 ہزار 15 روپے ہے۔