کولمبو(نیوز ڈیسک) سری لنکا کے مصنف کی جانب سے قائد اعظم پر لکھی گئی کتاب علی جناح، سلور وائس آف ایشیاکی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکن مصنف چندنا وجیکون کی جانب سے لکھے گئے کتاب کی تقریب رونمائی کولمبو انٹرنیشنل بک فیئر میں کی گئی۔ بعد ازاں کتاب لانچ کرنے کی تقریب سینٹ جانز کالج میں کی گئی۔پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر واجد حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں سری لنکا کے میجر جنرل (ریٹائرڈ)پرتھاپ نے خصوصی طور پر خطاب کیا۔
تقریب میں کئی دیگر مصنف، صحافی اور سینیئر سول و ملٹری افسران نے شرکت کیں۔میجر جنرل (ریٹائرڈ)تھاپ کا کہنا تھا کہ محمد علی جناح کی بر صغیر کے مسلمانوں کے لیے بیش بہا خدمات ہیں، سینٹ جانز کالج کی ڈپٹی پرنسپل راسنجلی جیا تلکا نے کتاب کی لانچ پر مصنف کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے موقع پر پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے گہرے تعلقات پر روشنی ڈالی اور مصنف کا شکریہ ادا کیا، تقریب کے دوران ہی 6000 کاپیوں کی فروخت قائد اعظم کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔