پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمت میں ردو بدل کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 19 ہزار 300 روپےکا ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا بھی 429 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 88 ہزار 14 روپے کا ہو گیا ہے۔عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 2 ڈالر کم ہو کر 2052 ڈالر فی اونس ہے۔