بھارتی سکیورٹی فورسز مودی کی پالیسیوں سے نالاں، خودکشیوں پر مجبور

نئی دہلی: (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کی شرح میں سنگین اضافہ ہوگیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی حکومت کی نا اہلی اور ناقص پالیسیوں کو بدولت ہندوستانی سکیورٹی فورسز میں ذہنی تناؤ اور ڈپریشن بڑھ گیا جو بعد میں خودکشی کا سبب بننے لگا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 18 دسمبر کو بی ایس ایف کے اہلکار 92 بٹالین کے موہن مولا نے خودکشی کر لی، ساتھی فوجی اہلکار نے کہا کہ موہن مولا اس وقت دیوٹی پر تھا جب اس نے خودکشی کی۔

19 دسمبر کو بھارتی سی آر پی ایف کے پولیس اہلکار اجے وگہیلا نے بھی خود کو پھانسی لگا لی تھی۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی خودکشی کی وجہ فوجی افسران کا ہتک آمیز رویہ اور ضرورت پڑھنے پر ماتحتوں کو چھٹی نہ دینا ہے، بھارتی فوج کے افسران کی کرپشن ماتحتوں کے جائز حقوق بھی چھیننے لگی ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے نصف سے زائد اہلکار شدید تناؤ کا شکار ہیں جبکہ 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 587 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔