چیک ری پبلک: یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 15 افراد ہلاک

پراگ: (انٹرنیشنل ڈیسک) چیک ری پبلک کے دارالحکومت پراگ کی یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت پراگ کی یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والا مسلح شخص یونیورسٹی کا ہی طالب علم تھا، واقعہ میں 24 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے دارالحکومت میں فائرنگ کے واقعے کے بعد چیک ری پبلک کے وزیر اعظم پیٹرفیالا نے تمام تقریبات منسوخ کر دی ہیں۔