پیانگ یانگ: (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے سربراہ نے کسی بھی ملک کی جانب سے حملے کی صورت میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جون اُن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی نے چڑھائی کرنے کی کوشش کی تو جوہری حملہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، بیلسٹک میزائل کے تجربات شمالی کوریا کے دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے ضروری ہیں۔
قبل ازیں امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات کی شدید مذمت کی تھی، تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ غیر قانونی ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائل پروگرام میں پیشرفت کیخلاف ہیں، شمالی کوریا بغیر پیشگی شرائط کے بات چیت کرے۔