عرب امارات میں زندگی بھر کی رہائش کیلئے مستقل ویزے کا اجرا شروع

ابو ظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں راس الخیمہ کی امارت نے 16,500درہم کی سالانہ لاگت سے ویزا فار لائف کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عرب امارات میں راس الخیمہ کی امارت نے 16,500درہم کی سالانہ لاگت سے ویزا فار لائف کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق مستقل رہائشی ویزا ان لوگوں کیلئے بہترین موقع ہے جو اپنے پیاروں کیساتھ منتقل ہونا چاہتے ہیں جس سے ویزا ہولڈرز آسانی سے اپنے خاندان کے ممبران کو متحدہ عرب امارات میں ان کے ساتھ شامل ہونے کیلئے منتقلی کیلئے سپانسر کرسکتے ہیں۔

ساڑھے 16ہزار درہم کمپنی سیٹ اپ پیکیج میں بغیر کسی اضافی اخراجات کے تمام فیس شامل ہیں۔موقع سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند براہ راست راکیز ویب سائٹ کے ذریعے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ویزا کی لاگت اور متعلقہ فوائد کا اعلان کرنے کے باوجود راکیز نے واضح نہیں کیا کہ یہ موقع کب تک نافذ العمل ہوگا۔