لاہور: (کامرس ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود تعمیراتی مٹیریل کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔ ہوشربا مہنگائی سے ترقیاتی منصوبوں کی لاگت 40 فیصد بڑھ گئی۔
پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے بلڈنگ مٹیریل کی قیمتیں بھی بڑھیں تاہم اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے شہر میں جاری منصوبوں کی لاگت میں کوئی فرق نہ پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو تعمیراتی منصوبوں کی اضافی لاگت بدستور برداشت کرنا پڑ رہی ہے، ایل ڈی اے نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون میں کوئی کمی نہیں کی۔
ایل ڈی اے کی جانب سے آئندہ ہونے والی ادائیگیوں میں ڈی ایسکلیشن کی جائے گی۔