پنجاب سے یو اے ای کو ہائی پروٹین چارہ ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے متحدہ عرب امارات کو ہائی پروٹین چارہ ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکریٹری زراعت اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ہائی پروٹین چارے کی ایکسپورٹ پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں لائیو اسٹاک ڈویلپمنٹ کے لیے ہائی پروٹین ’الفاالفا‘ چارے کی کاشت بڑھانے کے لیے اقدامات کی منظوری دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ڈیزیز فری کمپارٹمنٹ کے قیام کے حوصلے افزاء نتائج سامنے آ رہے ہیں، لائیو اسٹاک ڈویلپمنٹ کے لیے مقامی سطح پر جدید ٹیکنالوجی اور مہارت کا استعمال ضروری ہے۔