انٹربینک میں ڈالر12پیسے سستا ہوگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر پھر سستا ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 283 روپے 90 پیسے سے کم ہو کر 283روپے 78 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے۔