نیویارک : (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) امریکا کی ریاست ٹینیسی میں شدید طوفان کے نتیجے میں6 افراد ہلاک جبکہ 23 دیگر زخمی ہو گئے ہیں ۔
خبررساں ادارے کے مطابق مونٹگمری کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا ہے کہ مونٹگمری کاؤنٹی میں شدید طوفان کے نتیجے میں 2بالغ افراد اور ایک بچہ جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 مزید ہلاکتیں ٹینیسی کے دارالحکومت نیش وِل کے مضافاتی علاقوں میں ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ موسم ایک کراس کنٹری سسٹم کا حصہ ہے جس سے ہفتے کے آخر تک جنوب میں شدید گرج چمک، تیز ہوا اور بگولے آنے کی توقع ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ طوفان تقریباً دو سال بعد آئے ہیں جب نیشنل ویدر سروس نے مٹھی بھر ریاستوں میں 41 طوفان ریکارڈ کیے ، جن میںٹینیسی میں 16 اور کینٹکی میں 8شامل ہیں۔