اشیائے خورد و نوش کی سرکاری قیمتوں کے بجائے زائد قیمتوں میں فروخت

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

کوئٹہ میں سرکاری نرخ کے مطابق آٹے کی 20 کلو کی بوری کی قیمت 2700 روپے مقرر کی گئی ہے۔ لیکن مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں آٹے کی 20 کلو کی بوری 2840 میں فروخت ہو رہی ہے۔ 

مارکیٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ گھی 460 روپے فی کلو کے بجائے 500 روپے کلو میں مل رہا ہے جبکہ بکرے کا گوشت 1600 روپے کلو کے بجائے 1800 میں فروخت ہو رہا ہے۔ 

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گائے کا بغیر ہڈی کا گوشت 900 روپے کے بجائے 1100 سو روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ 

اسی طرح تازہ دودھ فی لیٹر 180 روپے کے بجائے 200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔