سٹی کونسل اجلاس کو بدمعاشی سے روکنا کراچی کے ساتھ زیادتی ہے، مرتضیٰ وہاب

سٹی کونسل اجلاس کو بدمعاشی سے روکنا کراچی کے ساتھ زیادتی ہے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سٹی کونسل کے اجلاس کو بدمعاشی سے روکنا کراچی کے ساتھ زیادتی ہے، شور شرابہ کرنے کی بجائے کراچی کے مسائل پر بات کی جائے، ہم بات سننے کو تیار ہیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے بعد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں اجلاس میں شور شرابہ کرنے کی بجائے مسائل پر بات کی جانی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر سکتا تھا، ہم مل کر کراچی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں اس لیے پیر تک کیلئے اجلاس ملتوی کیا۔

میئر کراچی نے کہا کہ سٹی کونسل کے اجلاس میں آج گیس کے موضوع پر بات کرنی تھی لیکن نہیں کرنے دی گئی، ہم مفاہمت اور مزاحمت دونوں پر یقین رکھتے ہیں، کوئی پگڑی اچھالے گا تو ہم قراردادیں پیش کریں گے اور منظور بھی کروائیں گے، یہ باتیں کریں اور میں کام کروں گا، آئندہ اجلاس میں شور شرابہ برادشت نہیں کیا جائے گا۔