سیاسی جماعت کے نام پر شدت پسندی والی پارٹی کا تعارف صرف اتنا ہے’’گندا ہے پر دھندہ ہے‘‘

ایکس پر جان برکینز کے نام پر فیک اکاونٹ ایسے جعلی اکاونٹس میں سے ایک ہے جن کے ذریعے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد کی بھینٹ چڑھایا جاتا رہا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل

لاہور(نیوز ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کے نام پر شدت پسندی والی پارٹی کا تعارف صرف اتنا ہے’’گندا ہے پر دھندہ ہے‘‘ ایکس پر جان برکینز کے نام پر فیک اکاونٹ ایسے جعلی اکاونٹس میں سے ایک ہے جن کے ذریعے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد کی بھینٹ چڑھایا جاتا رہا۔
انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر تشخص خراب کرنے کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے جو سازش کی گئی وہ مکمل ناکام ہوگئی ہے۔ یہ لوگ سیاست کے نام پر مسلسل ریاست کو زخم دے رہے ہیں۔ یہ جعلی اکاؤنٹس بیرونی امداد کی وہ شکل ہے جسے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کی گیا ہے۔ اگر یہ ملک اور ریاست ہے تو ہم سب کا وجود ہے۔
کسی شخص کو ریاست پر ترجیح نہیں دی جاسکتی۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے مزید ٹویٹ میں کہا کہ سیاسی جماعت کے نام پر شدت پسندی کے رحجان کو فروغ دینے والی پارٹی کا ایک جملے میں تعارف صرف اتنا ہے کہ “گندا ہے پر دھندہ ہے یہ” ۔ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جان برکینز کے نام پر جھوٹا اور فیک اکاونٹ ایسے بےشمار جعلی اکاونٹس میں سے ایک ہے جس کے ذریعے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد اور انا کی بھینٹ چڑھایا جاتا رہا۔
قومی وقار، سلامتی اور مفاد کو کہاں کہاں قربان نہیں کیا گیا مگر پھر بھی دعویٰ پارسائی کیا جا رہا ہے۔ اگر کسی کو اپنا ورلڈ کپ واپس چاہئے تو لے لے مگر ملک اور نوجوان نسل کی جان چھوڑ دے۔ کس درجہ کی تباہی اس پارٹی کی سربراہ کی جانب سے نہیں ہو رہی۔ استحکام پاکستان پارٹی اس اکاونٹ اور اس جیسے تمام دیگر اکاونٹس کو بند کر کے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کے ساتھ ساتھ اس مائنڈ سیٹ کا جیل روڈ سے علاج کرانے کا مطالبہ اور اس سوچ کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ الامان الحفیظ