امریکی معاون وزیر خارجہ جولیٹا والس نے افغان پناہ گزینوں کے تحفظ اور امریکا میں موثر آباد کاری کیلئے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
معاون وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے امریکی قونصل خانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جولیٹا والس نے پاکستانی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق جولیٹا والس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دونوں ملک امریکا میں رہائش کے اہل افغانوں کےلئے مل کر کام کرسکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق معاون امریکی وزیرخارجہ جولیٹا والس نے پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ترجمان کے مطابق پناہ کے متلاشیوں کو جبری واپسی سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ جولیٹا والس نے افغان مہاجرین کی مدد اور تحفظ کےلیے کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔
ترجمان کے مطابق جولیٹا والس نے افغان پناہ گزینوں سے بھی براہ راست ملاقات کی۔
معاون وزیر خارجہ جولیٹا والس نے کہا کہ امریکا، پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کےلئے ویزا کی کارروائی کو تیز کرے گا۔