لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت عالیہ نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے غیر مشروط تحریری معافی مانگی۔
عدالت نے مزید کہا مستقبل میں دونوں افسران نے احتیاط کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ عدالت کو مزید کرمنل کارروائی کی ضرورت نظر نہیں آتی۔
لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت میں سزا دینے کا اختیار ایک غیر معمولی طاقت ہے، جہاں ضروری ہو اس کا استعمال انتہائی احتیاط کے ساتھ کیا جاسکتا ہے، توہین کا مقصد انتقام لینا نہیں ہے، اسلام میں معاف کرنے کا ذکر بھی ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس افسر کے مطابق عدالتی حکم کے بعد گھر کے قریب اسلام آباد پولیس نے پرویز الہی کو گرفتار کیا۔